آرمی چیف سے امریکی جنرل کی ملاقات، علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا دورہ پاکستان، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں اطراف نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار گیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چیف امریکی سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اطراف نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سینٹکام چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp