آئی فون صارفین کے لیے واٹس اپ کے 3 زبردست فیچرز متعارف

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔ آئی فون صارفین اب چیٹ ٹرانسفر، ویڈیو کالز کے لیے لینڈ اسکیپ موڈ سپورٹ اور نامعلوم کالرز کو خاموش رکھنے کے فیچرز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

واٹس ایپ کے تینوں نئے فیچرز پہلے صرف بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب تھے۔ واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے آئی او ایس 23.13.78 اپ ڈیٹ متعارف کروانا شروع کردی ہے جس میں 3 نئے فیچرز شامل ہیں۔

چیٹ ٹرانسفر فیچر کیا ہے؟

چیٹ ٹرانسفر فیچر صارفین کو آئی کلاؤڈ بیک اپ پر انحصار کیے بغیر اپنی چیٹ ہسٹری کو دوسرے آئی فون میں منتقل کرنے کی بھرپور صلاحیت دیتا ہے۔ اس کے لیے آئی فون صارفین کو اپنے نئے فون پر واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد پرانی سم پر اندراج کرنا ہوگا۔ چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کے لیے نئے فون پر دکھائے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے کے لئے پرانے موبائیل فون کا استعمال کرنا ہوگا۔

ویڈیو کالز لینڈ اسکیپ موڈ کیا ہے؟

پورٹریٹ موڈ کے مقابلے میں لینڈ اسکیپ موڈ ویڈیو کال کا اپنا ہی مزا ہے۔ یہ فیچر کال کے شرکاء کو بیک وقت اسکرین پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دیکھنے کی سہولت دیتا ہے، جس سے مجموعی طور پر ویڈیو کال کے تجربے میں اضافہ ہوتا ہے۔ مذکورہ خصوصیات کے ساتھ، اپ ڈیٹ میں اسٹیکر ٹرے کو بھی بہتر نیویگیشن اور اسٹیکرز کے بڑے مجموعے کے ساتھ مکمل طور پر بہتر بنایا گیا ہے۔

نامعلوم کالرز کی خاموشی کیا ہے؟

نامعلوم کالرز کی خصوصیت کا مقصد آپ کی رازداری کو بڑھانا اور آئی فون صارفین کو آنے والی کالز پر زیادہ کنٹرول دینا ہے۔ اس فیچر کا بنیادی کام نامعلوم رابطوں سے جعلی کالز کو خود بخود فلٹر کرنا ہے، فیچر فعال ہونے کے بعد صارف کو آنے والی نامعلوم کالز کی اطلاعات نہیں ملے گی لیکن تمام کالز کال لاگ میں لاگ ان ہوجائیں گی۔ تاکہ آپ فارغ اوقات میں جائزہ لے سکیں کہ ان میں کوئی اہم کال تو مِس نہیں ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp