’ابھی تک بھول نہیں پائے،‘ عرفان پٹھان کا پڑوسی سے نیا شکوہ

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق انڈین کرکٹر عرفان پٹھان نے پڑوسی سے شکوہ کیا ہے کہ ’ایک سنڈے کے ٹویٹ کو ابھی تک بھول نہیں پائے ہو۔‘

جواب میں کسی نے انہیں ’ٹشو لینے‘ کا مشورہ دیا تو کوئی پاکستان اے ٹیم کی شاندار فتح ’قبول کرنے‘ کی تلقین کرتا رہا۔

’پڑوسی اور سن ڈے دونوں عرفان صاحب کو برے لگتے ہیں‘ کا تذکرہ ہوا تو جواب میں کہا گیا کہ ’دونوں کو عرفان صاحب بھی برے لگتے ہیں۔‘

عرفان پٹھان کی حالیہ ٹویٹ اور اس پر پاکستانی و انڈین ٹوئپس کی گفتگو ایمرجنگ ایشیا کپ کا نتیجہ پاکستان کے حق میں اور انڈیا کے خلاف نکلنے کے بعد ہوئی ہے۔

ماضی میں بھی پاکستانی ٹیم کی کرکٹ میں کامیابی کو طنز کا موقع بنا کر متنازع ہونے والے عرفان پٹھان نے اس مرتبہ بھی یہی کام کیا تو انہیں کٹھے میٹھے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

عرفان پٹھان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے انڈین ٹوئپ نے لکھا کہ ’ایسا مت بولیں پاجی، پاکستان میں 30 برس والے کو بھی لڑکا کہتے ہیں جو ان کی ٹیم میں شامل تھے۔‘

بابراعظم آرمی نے لکھا کہ ’آپ نے ایک مرتبہ پھر ٹرولنگ کو دعوت دی ہے‘ تو ان سے ہمدردی رکھنے والوں نے لکھا کہ ’یہ کس طرح کے پڑوسی ہے جو کسی کے سنڈے کا بھی خیال نہیں رکھتے۔‘

سری لنکا میں کھیلے جانے والے ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی ) ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اے نے بھارت کو جیت کے لیےمقرہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز کا ہدف دیا۔ مڈل آرڈر بلے باز طیب طاہر کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوا۔

جواب میں انڈین ٹیم ہدف کا کامیاب تعاقب نہ کر سکی اور پوری ٹیم 39.5 اورز میں 224 رنز سکور کر کے آوٹ ہو گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp