لاپتا افراد کی تفصیلات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشر کی جائیں، سندھ ہائیکورٹ

ہفتہ 11 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی تفصیلات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشر کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے شہریوں کی عدم بازیابی کے معاملے کا آئی جی سندھ کو جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ تفتیشی افسر کی کارکردگی افسوس ناک ہے۔

گزشتہ سماعت پر بھی سندھ ہائی کورٹ نے اعلی افسران کی خراب کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا، حکام نے ہوم سیکرٹری کے دستخط کے بغیر ہی رپورٹ فاضل جج کے سامنے پیش کر دی تھی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ ہوم سیکرٹری کے دستخط کیوں نہیں رپورٹ پر؟ ہوم سیکرٹری کے دستخط اہم ہوتے ہیں ۔ کیا وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے تب وہ دستخط کریں گے ؟ ہوم سیکرٹری سے کہیں وارنٹ کے بغیر ہی رپورٹ پر دستخط کریں ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟