پاکستان میں مسلسل آٹھویں روز ڈالر کی قدر میں اضافہ

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں مسلسل آٹھویں روز روپیہ کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 8 پیسے مہنگا ہوکر289روپے کا ہوگیا۔

کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 288 روہے 52پیسے کا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.91 روپے، اماراتی درہم 78.55 روپے، قطری ریال 79.15  روپے، کویتی دینار939.80  روپے اور بحرینی دینار 765.43 روپے کا رہا۔

انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 195 روپے 09  پیسے، کینیڈین ڈالر 219 روپے 14 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 370 روپے 70 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp