کسان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ فصلوں کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے اعلیٰ معیار کے بیج، معیاری زرعی ادویات اور اسپیشل اکنامک زونز میں زراعت کے لیے خصوصی زون مختص کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ دالوں کی پیداوار بڑھا کر ہر سال قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔ کسان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں نقد آور فصلوں کی زیادہ پیداوار اور زراعت کے فروغ کے لیے پائیدار اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ زرعی خود کفالت کے ساتھ زرعی ایکسپورٹ کا فروغ ہمارا مشترکہ مشن ہے۔ شعبہ زراعت میں سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کارپوریٹ فارمنگ کے فروغ کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp