کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک،،فائرنگ کےتبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا.
واقعہ اس وقت پیش آیا جب 2 ڈاکو عوامی کالونی میں ایک لیبارٹری میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے اور انہوں نے ایک مرد اور ایک خاتون کو یرغمال بنایا۔
ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور یرغمال خاتون اور مرد کی محفوظ بازیابی کے لیے ڈاکوؤں سے بات چیت شروع کی جس کا نتیجہ نہ نکلنے کے باعث پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
شہریوں کو محفوظ بنانے اور بروقت کارروائی اور یرغمالیوں کو کامیابی سے چھڑالینے پر اہل محلہ نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی اور خوشی کا بھی اظہار کیا۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان لیبارٹری میں ڈکیتی کے لیےداخل ہوئے تھے،موقع پر پولیس پہنچی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ملزمان سے موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔