ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 54 کروڑ ڈالر کم ہو گئے

جمعرات 27 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 21 جولائی کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یہ 8 ارب 18 کروڑ 61 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زر مبادلہ کے ذخائر 13 ارب 53 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی گئی ہے جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp