مجھے جیل ہو یا نااہلی، پی ٹی آئی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، عمران خان

جمعرات 27 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے چاہے جیل میں ڈالیں یا نااہل کردیں انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی، کوئی طاقت عوام کے دلوں سے پی ٹی آئی کی محبت ختم نہیں کر سکتی۔

جمعرات کو ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر دہشت پھیلا کر لوگوں کو چپ تو کرایا جا سکتا ہے مگر یہ ممکن نہیں کہ انتخابات میں قوم کا مقابلہ کیا جا سکے کیوں کہ موجودہ حکمرانوں کے خلاف عوام کے دلوں میں غم وغصہ ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے مخالفین جتنے بھی حربے استعمال کر رہے ہیں اس کا پی ٹی آئی کو فائدہ ہو رہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اس ملک میں تحریک انصاف کی حمایت کرنا جرم بن گیا ہے، یہاں تک کے شوکت خانم جیسے ادارے کو بھی معاف نہیں کیا جا رہا۔

اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں کے خلاف اکیلا کھڑا ہوں

عمران خان نے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں کے خلاف اکیلا کھڑا ہوں اور یہ صرف ایمان کی بنیاد پر ہے۔ یہ جو بھی چال چلتے ہیں خود اس میں پھنس جاتے ہیں اور سچ سامنے آ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب برطانیہ سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آنے والی رقم کے حوالے سے تحقیقات کر چکا ہے اور جب اسے کچھ نہیں ملا تو انکوائری بند کر دی گئی۔ جب ایک انکوائری بند ہو جائے تو دوبارہ کھولی ہی نہیں جا سکتی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں مجھ سے وہ سوالات پوچھے جا رہے ہیں جو آج تک کسی سے نہیں پوچھے گئے۔ جب میں نے رقم ادا کر کے تحفہ لے لیا تو پھر میری مرضی جسے مرضی دے دوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکا سے آنے والے سائفر کو میں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں رکھا جہاں کہا گیا کہ امریکا کو ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت ایک سازش کے تحت گرائی گئی جس کے بعد اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا، آٹا، چینی، دودھ سمیت ہر چیز کی قیمت کو آگ لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین پر اس لیے تشدد کیا جا رہا ہے کہ باقی عورتیں بھی گھروں سے نہ نکلیں۔ میرا سوال ہے کہ ایسی صورت میں انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہیں۔

علی محمد خان کی رہائی پر مجھے خوشی ہوئی

عمران خان نے کہا کہ علی محمد خان کی رہائی پر مجھے خوشی ہے، کسی کے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں تھا کہ علی محمد خان 9 مئی کے واقعہ میں ملوث تھا، یہی کیس شہریار آفریدی کا ہے اس کی بھی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ تمام تر مشکلات برداشت کرنے کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے خواجہ آصف کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ ایسا شخص ہے جو 2018 میں الیکشن ہار رہا تھا اور پھر جنرل باجوہ کو ٹیلیفون کر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی، یہ ہمیشہ خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتا ہے، اب بھی اس نے ایسے ہی کیا اور جواب دینے پر ڈاکٹر زرقا کے کلینکس سیل کر دیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت فسطائیت کا دور ہے، پاکستان کے نامور صحافی ملک سے باہر ہیں اور عمران ریاض کے بارے میں کچھ خبر ہی نہیں کہ وہ کہاں پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی