پی ٹی آئی اور اداروں میں فاصلے ختم کرنے کی کوشش کروں گا، علی محمد خان کا رہائی کے بعد پہلا بیان

جمعرات 27 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ 9 مئی کے الزام میں قید پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے 80 روز بعد رہائی ملنے کے بعد کہا ہے کہ 9 مئی کو جس نے بھی غلط کیا اسے سزا ملنی چاہیے، مجھ پر اس حوالے سے غلط الزام لگایا گیا، یہ ہماری پارٹی کی پالیسی نہیں تھی۔

رہائی کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ پاک فوج مضبوط ہو گی تو ملک مضبوط ہو گا۔ میں پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان فاصلے ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی انتقام نہیں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ملک کو شفاف انتخابات کی طرف لے کر جانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر دہشتگردی کے پرچے کاٹنا پاکستان کی بدنامی ہے، جیل میں 80 سالہ ماں کی فکر تھی کہ میرے بغیر والدہ کا وقت کیسے گزر رہا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ماں نے اڈیالہ جیل میں جنگ میں محاذ خالی نہ چھوڑنے کا پیغام دیا۔

علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم بنیں گے، وہی میرے لیڈر ہیں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

واضح رہے کہ علی محمد خان کی گرفتاری 11 مئی کو عمل میں لائی گئی تھی جب عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کی اہم تنصیبات پر دھاوا بولا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp