وزیر اعظم کا دورہ گوادر: وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کہاں غائب رہے؟

جمعہ 28 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر پہنچے۔ دورے کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اعلی سول و عسکری افسران موجود تھے۔ وزیراعظم نے اپنے مختصر دورے میں گوادر میں عوامی نوعیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا جبکہ دیگر کئی اہم منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے موقع پر گوادر ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ اور چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سمیت دیگر اعلی سول و عسکری حاکم نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سمیت کابینہ کے دیگر اراکین غائب رہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وفاق کی سرد مہری کی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف سے نالاں ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان کا موقف ہے کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کی مکمل رقم ادا نہیں کی گئی۔

اس کے علاوہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے 50 ارب روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی سمیت سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اعلان کردہ 10 ارب روپے جاری نہیں کیے گیے جس کی وجہ سے صوبے کے مالی مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس سیلاب کے باعث صوبے کی اہم شاہراہوں کے بہہ جانے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ان شاہراہوں کی مرمت کا وعدہ کیا لیکن متعدد یاد دہانی کے باوجود یہ وعدہ وفا نہ ہوسکا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا موقف ہے کہ ایسے دوروں میں پیسوں کا شدید ضیاع ہوتا ہے اگر یہی رقم عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے