چیئرمین پی ٹی آئی کا پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ اور ممبران کو دھمکانے کا معاملہ۔ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں عمران خان کے خلاف رپورٹ درج کر دی گئی۔
رپورٹ انچارج انویسٹی قلعہ گجر سنگھ محمد سرور کی مدعیت میں درج کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ سرور روڈ 96/23 میں تفتیش کے لیے بلایاگیا تھا،جہاں چیئرمین پی ٹی آئی نے انگلی کے ساتھ جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور اور دیگر ممبران کو دھمکایا۔
مزید پڑھیں
درج کروائی گئی رپورٹ کے متن کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ’آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے‘۔
درج کروائی گئی رپورٹ کے مطابق ملزم کا ممبران کو دھمکانا آزادانہ اور غیر جانبدار تفتیش کو روکنا ہے۔ ملزم کا یہ عمل قانون اورضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔