سکھر پولیس کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مغوی بحفاظت بازیاب

جمعہ 28 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکھر پولیس کی سدھوجا کچہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران اہم کامیابی، پنوعاقل سے اغواء ہونے والے 2 افراد بحفاظت بازیاب کروالیے گئے۔ بازیاب مغویوں میں شاہ جہاں کلوڑ اور بخشل شیخ شامل ہیں۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی اور ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی نگرانی  میں سدھوجا کچہ میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی، اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دوطرفہ مقابلے کے دوران اغواء کیے گئے 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔

دوسری طرف پولیس نے اغواء کاروں کے سہولت کاروں کے گھروں کا گھیراؤ کرلیا ہے جب کہ  ڈاکوؤں کے محفوظ پناہ گاہیں مسمار کردی گئی ہیں۔

سکھر پولیس کے ترجمان کے مطابق  ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا پولیس پارٹی کو اس کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp