نیشنل آرکائیو ڈیجیٹل ہوچکا اب ریڈیو پاکستان کو ڈیجیٹل کریں گے، مریم اورنگزیب

اتوار 30 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کا تمام نیشنل آرکائیو ڈیجیٹل ہو چکا ہے، جلد ہی ڈیجیٹل ریڈیو منڈال کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، جس کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف اگلے چند دنوں میں کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریڈیو پاکستان آج ایک انتہائی اہم سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے، بہت سے ریڈیو ٹرانسمیٹرز اپنی مدت پوری کر چکے تھے، ہم نئے ٹرانسمیٹرز اور یونٹ لگا رہے ہیں جن سے 33 فیصد بجلی کی بچت ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کے ڈیجیٹل منڈال کا آغاز ہونے کے بعد ایک ہزار کلو واٹ ڈی آر ایم کے ذریعے پاکستان کا بیانیہ 52 سے زائد ممالک میں پہنچ سکے گا۔ اس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے، کیونکہ یہ ریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی ہمارا اثاثہ ہیں، ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے، ہم نے اپنا تمام آرکائیو ڈیجیٹلائز کر لیا ہے، 9 مئی کو کچھ انتہا پسند عناصر نے ملک کے اثاثے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی اور قومی آرکائیو کو مٹانے کی سازش کی گئی جس میں ناکام ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ  ریڈیو پاکستان کے 20 میں سے 14 یونٹ بند پڑے ہیں، انکو بھی جلد فعال بنائیں گے اور نئے یونٹس فراہم کریں گے، منصوبے پر آج سے آغاز کررہے ہیں جو 2 سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟