امریکا میں موجود دنیا کا قدیم ترین چوہا

ہفتہ 11 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے ایک چڑیا گھر میں موجود چوہے کو دنیا کا قدیم ترین چوہا قرار دیا گیا ہے۔

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دنیا کا سب سے زیادہ عمر پانے والے چوہے کو دکھایا گیا ہے ۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق چوہے کی عمر 9 سال 209 دن جبکہ وزن 6 گرام سے کم ہے ۔ چوہا اتنی عمر پانے کے باوجود بھی صحت مند ہے۔

چوہے کو پیسفک پاکٹ ماؤس بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ آپ کی جیب میں بھی با آسانی فٹ ہو سکتا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp