ایف آئی اے شوکت ترین کیخلاف کارروائی کے لیے تیار

ہفتہ 11 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینیٹر شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کے ساتھ گفتگو کی مبینہ طور پر لیکڈ آڈیو پر تحقیقات مکمل کرتے ہوئے انکے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت طلب کی ہے۔

ذرائع کے حوالہ سے نشر کی جانیوالی خبروں میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ سابق وزیر خزانہ کی گفتگو آئی ایم ایف سے معاہدے کو نقصان پہنچانے کے مقصد کے تحت کی گئی تھی۔

ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر مبینہ طور پر اس طرح قومی مفادات سیمت ملکی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

وفاقی حکومت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کے درمیان ہونیوالی گفتگو کی آڈیو فائل لیک ہونے پر تحقیقات کے لیے یہ معاملہ ایف آئی اے کو بھیجا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp