توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پر تحریری حکمنامہ جاری

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کے لیے مقرر کرے۔

چیف جسٹس عامرفاروق کی جانب سے جاری 27 جولائی کی سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے جج کو متعصب قرار دے کر کیس منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔

ٹرائل کورٹ کے جج سے منسوب فیس بُک پوسٹیں عدالت کو دکھائی گئیں اور بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے فیس بُک پوسٹوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ رجسٹرار آفس فیس بُک پوسٹوں کا معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھجوائے اور ایف آئی اے تحقیق کرکے آئندہ تاریخِ سماعت سے پہلے اپنی رپورٹ جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پر آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کرے۔ کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق یہ عدالتی کارروائی کا دوسرا مرحلہ ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کو قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پہلے منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو دوبارہ درخواست پر فیصلے کا حکم دے چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp