پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ورلڈ یوتھ فٹبال ناروے کپ میں پہلی کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔
اتوار کے روز کے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ورلڈ یوتھ فٹ بال ناروے کپ میں اپنے پہلے میچ میں ناروے کے کلب فریگ اوسلو ایف کے کو 11-1 سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے عابد علی نے شاندار 4 گول کیے، سعود احمد اور فیصل احمد، محمد علی، محمد عدیل اور ساحل گل نے ایک ایک گول کیا۔
دروسری جانب ناروے کے کلب فریگ اوسلو کے لیے واحد گول سکاٹ میکنول نے کیا۔ پاکستان اسٹریٹ فٹبال چائلڈ ٹیم اپنا دوسرا میچ آج ارول ال کلب کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستانی اسکواڈ میں طفیل شنواری، فیصل، شمر علی، سعود، عبدالوہاب، محمد علی، علی آصف، احمد رضا، محمد عدیل، عابد علی، عبید اللہ، اسد ناصر اور گول کیپر عبداللہ اور ساحل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم قطر میں منعقدہ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ 2015 میں رنر اپ رہی تھی اور اس نے ناروے کپ 2015 میں دوسری اور ناروے کپ 2016 میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔