پاک سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں موٹر سائیکل پلانٹ ایک بار پھر بند کردیا

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک سوزوکی موٹرز نے موٹر سائیکل پلانٹ ایک بار پھر 15 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے، سوزوکی کمپنی کی جانب سے پلانٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق موٹر سائیکل پلانٹ 31 جولائی سے لے کر 15 اگست تک بند رہے گا، جبکہ گاڑیوں کا پلانٹ فعال رہے گا۔

پاک سوزوکی موٹرز نے تکنیکی پرزہ جات کی عدم دستیابی کے باعث پلانٹ کو بند کیا ہے، موٹر سائیکل کے پرزہ جات کو درآمد کرنے کے بعد پلانٹ کو فعال کر دیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق پلانٹ کی 15 دن کی عارضی بندش کے حوالے سے اسٹاک ایکسچینج اور متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے پلانٹ کو عارضی طور پر بند کیا جا چکا ہے، کمپنی نے اس سے پہلے بھی درآمدی پرزہ جات کی عدم دستیابی کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے پلانٹ کو بند کیا اور بعد میں فعال کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp