پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے میٹرک بورڈز نے پیر کو امتحانی نتائج کا اعلان کیا تو سوشل ٹائم لائنز اپنا پسندیدہ موقع سامنے پا کر خاموش نہ رہ سکیں۔
سوشل پلیٹ فارمز پر مختلف افراد نے جہاں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور رہ جانے والوں کی ہمت بندائی وہیں مختلف علاقوں کے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر گفتگو ہوئی۔
لاہور میٹرک بورڈ کے نتائج میں کامیاب امیدوارں کے تناسب پر حیرت ظاہر کرنے والے میمز کے ساتھ سامنے آئے۔ ایسے ہی ایک فرد نے افریقی شہری کو لاہور کے میٹرک کے امتحانات میں کامیاب بتایا تو لکھا کہ ’لاہور بورڈ کے سامنے سے گزر رہا تھا انہوں نے مجھے بھی 900 نمبر دے دیے۔‘
https://twitter.com/Mrkhan1822/status/1685962106737180672
بورڈ امتحانات کے نتائج میں ناکام امیدواروں کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہیے کہ نسبتا سنجیدہ گفتگو تازہ ہوئی تو ناکام ہونے والوں کو سبق سکھانے کی تجویز دی گئی۔
بچے کو جسمانی سزا دینے کے ایک خواہشمند کا کہنا تھا کہ ’اسے بتائیں کہ آپ نے حرام کے پیسے خرچ نہیں کئے اور یہ کہ اس کی پڑھنے کے سوا کوئی دوسری ذمے داری نہیں۔ یہ بھی کہ نمبر ہی اہم ہیں کیونکہ ان کی بنیاد پر ہی اسے اچھے ادارے میں داخلہ مل سکتا تھا اور سکالر شپ بھی جو آپ کا خرچہ گھٹاتے اور عزت بڑھاتے۔ کوئی ادارہ کی اس کی پرسنیلٹی، نادیدہ ٹیلنٹ اور عزت نفس ماپ کے داخلہ نہیں دے گا کیونکہ اس نے داخلہ دینا، پڑھانا اور رزلٹ دینا ہے اسے شاہ رخ یا عمران ہاشمی نہیں بنانا۔‘
جن کے بچوں کے میٹرک میں اچھے نمبر نہیں آئے وہ خواہ مخواہ کے موٹیویشنل سپیکرز اور فیس بکی افلاطونوں کے چکر میں آ کے انہیں چومیں چاٹیں مت کہ نمبر اور گریڈز کی کیا اہمیت ہے اور یہ کہ بچہ نفسیاتی مریض ہو جائے گا وغیرہ وغیرہ۔
بلکہ اسے کمرے میں بلائیں اور لمبا پا کے چھتروں سے تواضع…
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) July 31, 2023
مختلف وجوہات بتا کر جسمانی سزا کے موقف سے اختلاف کرنے والوں کے بیچ کچھ ایسے افراد بھی شریک گفتگو ہوئے جو خود کو ’بدقسمت نسل‘ تسلیم کر گئے۔
سنی بشیر کو تعلیمی نظام و معیار سے شکوہ ہوا تو لکھا کہ ’کون سی تعلیم، سب ڈگریاں بانٹنے کے کارخانے ہیں۔‘
’میٹرک ریزلٹ 2003‘ کا ٹرینڈ بنا تو کہیں خود کو ’کیپٹن‘ بتانے والی ’محترمہ‘ بائیو میں فیل ہونے پر ٹسوئے بہاتی دکھائی دی، کوئی نتائج کے بعد ناکام امیدواروں کی ’عزات افزائی‘ کی اطلاع دینے میں مصروف رہا۔
Leaked PiCture Of Matrix Student's After result…!! 👀🥳😜 #MatricResult2023 pic.twitter.com/XnyXYigmPz
— Fatima🇵🇰 (@Fatii01_) July 31, 2023
میٹرک کا ریزلٹ آنے کے بعد ’سلائی مشین اور رکشہ کی مانگ میں اضافے‘ جیسے معاشی خبریں بھی ٹوئٹس کا موضوع بنیں۔
#matricresult2023
میٹرک کا رزلٹ آنے کے بعد سلائی مشین اور رکشہ کی مانگ میں اضافہ🤣🤣🤣 pic.twitter.com/XWL0EH5pxn— ♡❥𝙞𝙠-𝙛𝙖𝙣-𝙂𝙞𝙧𝙡♡❣ (@MysteriOoooous) July 31, 2023
اچھے نمبر لے کر کامیاب ہونے والوں کو ’رشتہ داروں کے منہ چھپانے‘ پر خوشی ہوئی تو سلاخوں کے پیچھے ایسے کردار بھی دکھائے۔
When U Got 90% Marks in Exam.!
Relatives : 😂😂 #MatricResult2023 pic.twitter.com/0PCP5ixSHa
— AaDii 🌠 (@aadii_077) July 31, 2023
میٹرک نتائج اور ان کے انجام سے متعلق بات بڑھتے بڑھتے موسمی خبرنامے تک پہنچی تو ’گھروں میں خوشگوار، گرم اور گرم چمک‘ والے موسم کا تذکرہ بھی ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بوجہ میٹرک رزلٹ کچھ گھروں کا
ماحول خوشگوار کچھ کا گرم اور کچھ گھروں میں گرج چمک کے
ساتھ لِتروں کی بارش کے بھی امکان ہیں #MatricResult2023#Students
— رانا مدثر نواز (@RanaMudasirN) July 31, 2023
اس