ایل پی جی کی قیمت میں 23 روپے 86 پیسے فی کلو اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8  کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں جولائی کے مقابلے میں 281.51 روپے کا ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیر کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی ) کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔

Lpg Price Aug 2023 by Iqbal Anjum on Scribd

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو قیمت میں 23 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے،اب ایل پی جی فی کلو کی قیمت 201 روپے 15 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ ایل پی جی کی جولائی میں فی کلو قیمت 177.29 روپے تھی، جب کہ اب اوگرا نے 11.8 کلو سلنڈر کی قیمت میں 281.51 روپے اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کے اگست کے لیے جاری نوٹیفکیشن میں 11 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2373.64 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی جنگلات میں بھڑکنے والی آگ سالانہ کتنی جانیں نگل جاتی ہے؟

اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی، ایف بی آر نے گوشواروں کا نیا فارم جاری کیا

بھارت میں خود ساختہ مذہبی رہنماؤں کے جرائم اور اندھی عقیدت کا سلسلہ جاری

الزائمر کی ابتدائی تشخیص کا امکان: دماغی بایو مارکر دریافت

بولان میں لیویز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار شہید، ڈاکو زخمی

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی