حکومتی اتحادیوں کو 2 روز میں نگران وزیراعظم کے لیے نام دینے کی ڈیڈلائن

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد 2 دن میں نگران وزیراعظم کے لیے نام دینے کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔

حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا نگران سیٹ اپ کی تشکیل کے لیے مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، مسلم لیگ ق، جمہوری وطن پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید قمر، خورشید شاہ، ایاز صادق، سعد رفیق، منظور کاکڑ، شاہ زین بگٹی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو 2 دن میں نگران وزیراعظم کے لیے نام دینے کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں پارٹی قیادت کی مشاورت سے 2 دن میں نام دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق مشاورت نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوانے کا اصولی فیصلہ کر چکے ہیں، اگر مدت پوری ہونے سے ایک روز قبل بھی اسمبلی تحلیل کر دی جائے تو الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہو تاہے اور اگر اسمبلی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہو تو پھر انتخابات کرانے کے لیے 2 ماہ کا وقت ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp