پاکستان کے 79 فیصد شہریوں نے پچھلی سال کی نسبت اس سال قربانی کے لیے مہنگے جانور خریدے اور ان کو قربانی پر زیادہ پیسے خرچ کرنے پڑے۔
گیلپ پاکستان نے اپنی سروے رپورٹ میں بتایا ہے کہ 5 میں سے 4 (79 فیصد) پاکستانیوں نے گزشتہ سال کے مقابلے اس سال قربانی پر زیادہ پیسے خرچ کیے اور پچھلی سال کی نسبت مہنگے جانور خریدے۔
گیلپ پاکستان نے اپنے سروے میں پاکستان بھر سے منتخب مرد و خواتین سے سوال پوچھا کہ ’آپ نے پچھلے سال قربانی پر اس سال کی نسبت کم، زیادہ، یا اتنا ہی خرچ کیا؟‘
جواب میں 13 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ انہوں نے پچھلے سال کی نسبت اس سال قربانی پر سستے جانور خریدے، 79 فیصد شہریوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال انہوں نے قربانی پر زیادہ پیسے خرچ کیے۔
7 فیصد پاکستانیوں نے اپنے رائے دی ہے کہ انہوں نے اس سال بھی قربانی پر اتنے ہی پیسے خرچ کیے ہیں جتنے گزشتہ سال خرچ کیے تھے، 1 فیصد پاکستانیوں نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔