ہیکرز نے صدر ابراہیم رئیسی کی تقریر نشر ہونے سے روک دی

اتوار 12 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں 1979ء میں برپا انقلاب کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنے والے ڈیجیٹل کارکنوں نے صدر ابراہیم رئیسی کی سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی براہ راست تقریرکو نشر کرنے سے روک دیا۔

ہیکر گروپ ’عدالت علی‘ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں ابراہیم رئیسی کے خطاب کے دوران ہیکرز کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تمام ایرانی شہری کرپٹ حکومت کے بینکوں سے پیسے نکالیں اور اگلے ہفتے سڑکوں پر نکلیں۔

گروپ نے ٹوئٹر پر کہا کہ کئی ہم وطنوں نے ہم سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ 16 فروری کو احتجاج کے لیے آواز اٹھائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp