مارک زکربرگ کونسا موبائل فون استعمال کرتے ہیں؟

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موبائل فون صارفین کو مجموعی طور پر دو بڑی گروہوں میں بانٹا جاسکتا ہے۔ دنیا بھر میں لوگ یا تو آئی فون ورنہ پھر سام سنگ استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن ایک عام سمارٹ فون صارف کے لیے یہ سوال خاصا دلچسپی کا حامل ہے کہ سلیکون ویلی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کون سا موبائل فون استعمال کرتے ہیں؟

اگرچہ ٹم کک، یا یہاں تک کہ سندر پچائی جیسے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی ترجیحات کی بات کی جائے تو جواب کافی واضح ہے تاہم میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ معاملہ قدرے مختلف رہا ہے۔کچھ سال قبل زکربرگ نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سام سنگ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں۔

یوٹیوبر مارکس براؤن لی نے 2020  میں زکربرگ سے ایک کال کے دوران پوچھا کہ ان کی جیب میں کون سا فون ہے؟ جس پر فیس بک کے سی ای او نے جواب دیا کہ ’آپ کو معلوم ہے، میں کچھ سالوں سے سام سنگ فون استعمال کر رہا ہوں اور میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔‘

ایک ایسے وقت کہ جب مارک زکربرگ سام سنگ کو زبردست فون بنانے والی کمپنی گردانتے ہیں، وہیں سماجی رابطہ کے ایک اور پلیٹ فارم کے سربراہ ایڈم موسیری نے بھی حال ہی میں براؤن لی کو بتایا کہ اینڈرائیڈ درحقیقت اب آئی او ایس سے بہتر ہے۔

زکربرگ ایک ’اینڈرائیڈ صارف‘ ہیں

اگرچہ زکربرگ نے اپنے سام سنگ کے اسمارٹ فون کے ماڈل سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی لیکن انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اینڈرائیڈ کو پسند کرتے ہیں کیونکہ دنیا بھر میں صارفین کی ایک بڑی تعداد اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرتی ہے۔

مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ فیس بک کی ٹیمیں صرف آئی فونز کے بجائے مختلف اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سے زیادہ نمائش کریں۔

مارک زکربرگ کون سا فون استعمال کرتے ہیں؟ اس سوال پر واپس جائیں۔ ایسا لگتا ہے کہ میٹا کے سی ای او اب بھی اپنی جیب میں سام سنگ کا موبائل فون ہی رکھتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کیلیفورنیا  کے شہر سانتا کلارا میں ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں شرکت کی۔

کنسرٹ میں شرکت کے بعد مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کچھ تصاویر کے ساتھ ساتھ ایک کہانی بھی شیئر کی جس میں وہ اپنے اسمارٹ فون پر کنسرٹ کے راستے میں 13 ای میلز چیک کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

مارک زکربرگ کے ہاتھ میں نظر آنیوالا اسمارٹ فون سیاہ رنگ کا تھا جو کافی حد تک سام سنگ ایس 21 یا ایس 21+ جیسا دکھائی دے رہا تھا۔ گیجٹس ناؤ کی ٹیم نے پھر مارک زکربرگ کی پرانی پوسٹس کو دیکھا تو ایک اور تصویر ملی جس میں وہ اسی نوعیت کا سیاہ رنگ کا اسمارٹ فون پکڑے ہوئے نظر آرہے تھے۔

گیجٹس ناؤ کی ٹیم کے مطابق یہ بات کافی قریں قیاس ہے کہ مارک زکربرگ کے زیر استعمال اسمارٹ فون سام سنگ ایس 22 یا پھر  22+ ہو سکتا ہے کیونکہ ان دونوں اسمارٹ فون کا ڈیزائن ایک جیسا ہے۔

’کسی بھی صورت میں، یہ ایک اولڈ فیشن فون ہے، خاص طور پر جب بات دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی کے سی ای او کی ترجیح کی ہو، اور ہم سوچ رہے تھے کہ وہ ہر سال فون بدلتے ہیں‘!

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp