دنیا کے مختلف ممالک میں بے شمار سیاسی جماعتیں موجود ہیں جو اقتدار کے حصول کے لیے مختلف منشور لے کر میدان میں اترتی ہیں۔ لیکن ان میں سے عوامی پذیرائی چند ایک کو ہی ملتی ہے۔
دنیا میں بہت سے ممالک ایسے بھی ہیں جہاں دو چار جماعتیں ہوں گی لیکن پاکستان میں بے شمار سیاسی جماعتیں موجود ہیں۔ اور اس میں سے بڑی سیاسی جماعت کا تعین کرنا مشکل ہے جس کو بھرپور عوامی حمایت بھی حاصل ہو۔
ٹوئٹر پر مختلف اعدادوشمار شیئر کرنے والے اکاؤنٹ ’گلوبل انڈیکس‘ نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی جس میں بتایا گیا کہ دنیا کی بڑی سیاسی جماعتیں کون سی ہیں۔
گلوبل انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی بڑی سیاسی جماعتوں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی 180 ملین لوگوں کی حمایت کے ساتھ پہلے نمبر پر، چین میں کمیونسٹ پارٹی 98.04 ملین لوگوں کی حمایت کے ساتھ دوسرے جبکہ انڈین نیشنل کانگرس 50 ملین لوگوں کی حمایت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ گلوبل انڈیکس کی فہرست میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف دنیا کی بڑی سیاسی جماعتوں میں سے دسویں نمبر پر ہے۔
World's largest political party (by members):
1.🇮🇳 Bharatiya Janata Party – 180 million
2.🇨🇳 Chinese Communist Party – 98.04m
3.🇮🇳 Indian National Congress – 50m
4.🇺🇲 Democratic Party – 47.13m
5.🇺🇲 Republican Party – 36.01m
6.🇮🇳 AIADMK – 16m
7.🇹🇷 AK Parti (AKP) – 11.24m
8.🇪🇹…— Global Index (@TheGlobal_Index) August 2, 2023
گلوبل انڈیکس کے اعدادو شمار کے بعد پاکستان میں تحریک انصاف کے حامی صارفین اپنی جماعت اور لیڈر کے دفاع میں سامنے آئے اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔
شہر بانو لکھتی ہیں کہ دنیا کی دسویں بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے کارکنان اور لیڈر کو اپنے ہی ملک میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دنیا کی دسویں بڑی پولیٹیکل پارٹی کے ورکرز اور لیڈرز کو ہمارے ملک میں victimized کیا جا رہا ہے #عوام_لائےگی_عمران_کو https://t.co/xCcEHzdQM8
— Shehr Bano Official (@OfficialShehr) August 2, 2023
شعیب حسن نامی صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اس کو سائیڈ لائن کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔
لیکن پاکستان میں پاکستان کی تاریخ کی اور دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی PTI کو کھڈے لائن لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ https://t.co/jv7BZkOk0Y
— شعیب حسن🇵🇰 (@OfficialShoaibH) August 2, 2023
ایک اور صارف نے تحریک انصاف کی حمایت میں لکھا کہ تحریک انصاف جو دنیا کی دسویں بڑی سیاسی جماعت ہے وہ پچھلے ایک سا سے فاشسٹ حکومت کے زِیر عتاب ہے۔
دنیا کی دسویں بڑی سیاسی پارٹی پچھلےایک سال سے فاشسٹ سرکار کے زیرِ عتاب ہے#PakistanTehreekeInsaf https://t.co/c4YAetlwol
— Javeria Shah (@J_Shah5) August 2, 2023
سمیر خان نے پاکستان میں دیگر سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اگر اب بھی امپورٹڈ حکومت یہ سوچتی ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں ہیں تو وہ گلوبل انڈیکس کی یہ فہرست دیکھ لیں۔
اگر اب بھی امپورٹڈ حکومت کے دماغ میں یہ ہے کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن پاکستان کی بڑی جماعت ہے تو یہ لسٹ دیکھ لیں انکھیں کھول کے۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#خان_کا_آنا_ضروری_ہے#عمران_تمہارے_ساتھ_رہیں_گے https://t.co/WDXW54IiYV
— Sameer khan (@Sameer02364047) August 2, 2023
واضح رہے 9 مئی کے پُر تشدد واقعات کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوا، اور پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے جماعت چھوڑنے کے علاوہ سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔