بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے سے پاکستان کو مائننگ اور میٹل انڈسٹری میں بڑی کامیابی ملے گی

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے  کا غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کو مائننگ اور میٹل انڈسٹری میں بڑی کامیابی ملے گی۔

وفاقی حکومت اور پاک فوج کے تعاون سے پاکستان کے شعبہ معدنیات میں ترقی کے منصوبوں سے متعلق کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکین لون نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی شراکت داری سے بلوچستان میں اتنی شاندار سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔‘

سرمایہ کاری کے لیے ریکوڈک سے بہتر کوئی منصوبہ نہیں ہو سکتا، کینیڈین ہائی کمشنر

لیسلی سکین لون کا کہنا ہے کہ وہ اندازہ لگا سکتی ہیں کہ ’ریکوڈیک‘ پاکستان میں بہت کامیابی لے کر آئے گا اور وہ بہت خوش ہیں کہ کینیڈا نے اس منصوبے پر سرمایہ کاری کی۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ریکوڈک سے بہتر کوئی منصوبہ نہیں ہوسکتا۔

پاکستان کان کنی اور دھاتوں کی صنعت میں عالمی کھلاڑی بن سکتا ہے، سینیئر ایڈوائزر آر این اے

آر این اے کے سینیئر ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں کاپر اور اہم میٹلز کا عالمی سپلائر بھی سکتا ہے اور پاکستان کے پاس کان کنی اور دھاتوں کی صنعت میں عالمی کھلاڑی بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری شہباز طاہر نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے ذریعے دھات اور کان کنی کے شعبے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول تاجر، سرمایہ کار، سیاسی لیڈرشپ ایک ویژن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

چیف جیولوجسٹ ایف ڈبلیو او فیصل خان کا کہنا ہے کہ ’ہمارے منصوبے پورے پاکستان میں شروع کیے جاچکے ہیں اور وزیرستان میں کاپر کے بڑے پیمانے پر منصوبے چل رہے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل