پی ٹی سی ایل کی ترکی اور شام کے لیے مفت کالز کی سہولت

اتوار 12 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمٹیڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے ترکی اور شام میں حالیہ زلزلوں میں متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی مدد کے لئے پی ٹی سی ایل لینڈ لائن سے مفت کالز اور یوفون 4G سے مفت کالنگ منٹس کی سہولت فراہم کی ہے۔

پی ٹی سی ایل اور یوفون فور جی سے مفت بین الاقوامی کالز کی سہولت میسر ہوگی تاکہ لوگ ترکی اور شام میں اپنے دوستوں اور عزیزوں کی خیریت سے باخبر رہ سکیں ۔

یوفون 4G صارفین# *2255 ڈائل کرکے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق  پی ٹی سی ایل گروپ ترکی اور شام میں حالیہ زلزلوں سے  ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع اور تباہی  پر رنجیدہ ہے ۔

لینڈلائن اور موبائل فون صارفین کے لیے سہولت مہیا کی گئی ہے (فوٹو: پی ٹی سی ایل)

اس مشکل گھڑی  میں پی ٹی سی ایل  گروپ دونوں ممالک میں بے گھر  ہونے والے لاکھوں افراد ،بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ متاثرہ کمیونٹی کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔

پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G  سمجھتے ہیں وسیع پیمانے پر ہونے والی اس تباہی سےدونوں ممالک میں بہت سے لوگوں کے دوست یا خاندان  متاثر ہوئے ہونگے

اس لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں  اپنے پیاروں سے رابطے میں مدد دینا چاہتے ہیں۔

حکام کے مطابق پی ٹی سی ایل گروپ کو اپنی پاکستانی شناخت پر فخر ہے۔  مشکل میں پھنسے ہوئے لوگوں تک مدد پہنچانا قومی ذمہ داری ہے۔

  یہ کوششیں ہنگامی صورتحال اور امن میں سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے گروپ کے عزم کے مطابق ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا