بلوچستان ہائیکورٹ نے خاتون محتسب نور جہاں مینگل کو عہدے سے برطرف کر دیا

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی خاتون محتسب نور جہاں مینگل کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں صوبائی خاتون محتسب نور جہاں مینگل کو عہدے سے ہٹانے کے لیے عندلیب قیصرانی ایڈووکیٹ، بی بی شکر ایڈووکیٹ اور طیبہ الطاف ایڈووکیٹ کی دائر کردہ متفرق درخواست پر سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے کی۔

2رکنی بینچ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، فیصلے کے مطابق خاتون صوبائی محتسب کی تعیناتی پر قانونی طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نور جہاں مینگل صوبائی محتسب کے ساتھ ساتھ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے رہی تھیں اور انہوں نے بطور ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کبھی متحرک طور پر پریکٹس میں حصہ نہیں لیا۔ صوبائی محتسب کے لیے کم از کم گریڈ 19 اور قانونی ڈگری ضروری ہے۔

 عدالت نے فیصلے کی کاپیاں فریقین اور گورنر بلوچستان کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ نور جہاں مینگل 21 دسمبر 2022 کو 3 سال کے لیے کنٹریکٹ بنیادوں پر بلوچستان کی خاتون محتسب کےعہدے پر تعینات ہوئی تھیں، ان کی تعیناتی کو عندلیب قیصرانی ایڈووکیٹ ، بی بی شکر ایڈووکیٹ اور طیبہ الطاف ایڈووکیٹ نے مشترکہ طور پر چیلنج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف آج سرکاری دورے پر ملائشیا روانہ ہوں گے

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی