وزیراعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد کا افتتاح کردیا، اس منصوبے پر کام کا آغاز 14 اکتوبر 2022 کو ہوا تھا جو 31 جولائی کو مکمل ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر آرمی چیف کی سپورٹ نہ ہوتی تو یہ کام مکمل نہ ہوتا۔ بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کی تکمیل میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے۔
وزیراعظم کے آرمی چیف سے متعلق بیان کے بعد سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئٹر پر صارفین کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔
بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کی تکمیل میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اہم کردار ہے،آرمی چیف کی سپورٹ نہ ہوتی تو یہ کام مکمل نہ ہوتا،شہبازشریف۔۔۔!!! pic.twitter.com/exrHU9MlMj
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 3, 2023
بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کی تکمیل کا کریڈٹ آرمی چیف کو دینے پر علی رضا نامی صارف نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آرمی چیف نہ ہوتے تو آپ کا کوئی کام بھی مکمل نہ ہوتا۔
آرمی چیف نا ہوتے تو تمہارا کوئی کام بھی مکمل نا ہوتا۔ https://t.co/J7zFBkcMei
— Ali Riaz Khan 🇵🇰 (@OwaisiAli) August 3, 2023
اجمل نامی صارف نے لکھا کہ منصوبے کے ساتھ آرمی چیف کے نام کی تختی بھی لگا دیں۔
آرمی چیف کے نام کی تختی بھی لگا دیں. https://t.co/q4A0FBaq65
— راۓ اجمل ☪️ (@Ajmal_Rai1) August 3, 2023
وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ شہباز شریف کا بس چلے تو کہیں کہ میری سانسیں چلنے میں بھی آرمی چیف عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔
https://twitter.com/S_I_B_PK/status/1686997636690407424?s=20
فرخ نامی صارف نے کہا کہ اگر آرمی چیف نہ ہوتے تو شہباز شریف بھی نہ ہوتے۔
اگر چیف نہ ہوتے تو شہباز بھی نہ ہوتا https://t.co/YDuG6FvwnY
— FRK (@FRK_JK) August 3, 2023
ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مفاد عامہ کی غرض سے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کردار پر روشنی ڈالے گا؟
https://twitter.com/UVology/status/1687061034656243712?s=20