پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے شہریار آفریدی کو گرفتار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شہریار آفریدی کو جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پراڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے رہا کیا تھا، تاہم وہ جوں ہی جیل سے باہر نکلے تو پنجاب پولیس نے انہیں پھر گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں
شہریار آفریدی کے وکیل چوہدری اشتیاق نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر جمعرات کو رہا کیا گیا لیکن وہ جیل سے جوں ہی باہر نکلے تو انہیں پنجاب پولیس نے پھر گرفتار کر لیا ہے۔
وکیل چوہدری اشتیاق کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی جیسے ہی جیل سے باہر نکلے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا، ان سے کسی کو بات بھی نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ شہریار آفریدی کو حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے باوجود گرفتار کیا گیا ہے جو کہ کسی بھی طور پر قانونی نہیں ہے۔