پاکستانی کرکٹ شائقین ایشیا کپ 2023 کی مفت لائیو سٹریمنگ ’تماشا‘ ایپ پر دیکھ سکیں گے

جمعہ 4 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی او ٹی ٹی ویڈیو اسٹریمنگ اور تفریحی پلیٹ فارم تماشا پاکستانی کرکٹ کے شائقین کے لیے ایشیا کپ 2023 کی مفت لائیو اسٹریمنگ پیش کرے گا۔

کراچی میں تماشا اور Ten Sports کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت تماشا نے ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی فری ٹو ایئر ڈیجیٹل نشریاتی حقوق حاصل کیے۔ اس پارٹنرشپ کے نتیجے میں کروڑوں پاکستانی اپنے اسمارٹ فون پر تماشا ایپ کے ذریعے ایشیا کپ 2023 کے تمام میچوں کی HD لائیو اسٹریمنگ براہ راست اور مفت دیکھ پائیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 17 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، نیپال، بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں۔

ملتان میں افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ نیپال سے ہوگا، جب کہ پہلا پاک بھارت میچ 2 ستمبر کو کینڈی، سری لنکا میں ہو گا۔

جاز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر عامر اعجاز نے کہا ہے کہ “تماشا کے ساتھ ہم نے پاکستان کے سب سے پسندیدہ کھیل کو پاکستانیوں کے اور بھی قریب لایا ہے تاکہ وہ کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹس کے ہر لمحے کو جی سکیں۔ تماشا موبائل ہینڈ سیٹ پر پریمیم تفریحی مواد کی دستیابی کے ساتھ اسے ہر کسی کے لیے قابل رسائی بنا رہا ہے۔”

ایشیا کپ لائیو اسٹریمنگ کے لیے معاہدہ کراچی میں ہوا (فوٹو: تماشا ایپ)

کھیلوں کے سرفہرست ایونٹس کی لائیو اسٹریمنگ کے لیے تماشا پاکستانی شائقین کا پسندیدہ ترین پلیٹ فارم ہے۔ اس سے قبل پاکستانی صارفین T20 ورلڈ کپ (2022)، فیفا ورلڈ کپ (2022)، HBL PSL (2023)، اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی دیگر دو طرفہ کرکٹ سیریز تماشا پر دیکھ کر لطف اندوز ہوچکے ہیں۔ صارفین نے ماضی میں دلچسپ انعامات جیتنے کے لیے ٹورنامنٹ کے دوران لائیو ٹریویا میں بھی حصہ لیا۔

اسمارٹ فون رکھنے والا کوئی بھی شخص گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور کے ساتھ ساتھ تماشا کی ویب سائٹ سے تماشا ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے ایشیا کپ 2023 کی مفت ایچ ڈی لائیو اسٹریمنگ سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔

تماشا پر لائیو ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور غیر ملکی فلموں، شوز اور ویب سیریز کی ایک بہت بڑی لائبریری بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ حال ہی میں تماشا نے اپنی پہلی اوریجنل سیریز ‘فیملی بزنس’ بھی متعارف کروائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp