جاپان نے ٹوئٹر مالک ایلون مسک کو کس بات پر وارننگ جاری کی؟

جمعہ 4 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کی وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹوئٹر‘ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جاپان کے اعلیٰ کرنسی سفارت کار ماساتو کانڈا کے جعلی اکاؤنٹ کو فوری بند کر دے۔

جاپان کی وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرانگریزی میں ایک ٹویٹ پوسٹ میں کیا جس میں کہا گیا کہ ’ براہ مہربانی ماساتؤکانڈا کا یہ جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا ہے اس کوئی بھی فالو نہ کرے یا اس پرکی گئی پوسٹوں پر تبصرہ نہ کرے۔

واضح رہے ماساتو کانڈا دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت جاپان کی کرنسی ’ین‘ کی قدر کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں ایک اہم شخصیت مانے جاتے ہیں۔

جاپان کی وزارت خارجہ کے اس فوری مطالبے پر ٹوئٹر نے جعلی اکاؤنٹ کو ختم کر دیا ہے۔ ارب پتی ایلون مسک کی ملکیت ٹوئٹر نے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ماساتؤکانڈا جاپان کے بڑے معاشی پالیسی سازوں میں ایک انتہائی بااثر آواز مانے جاتے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ’ین‘ کی قدرکو دوسری بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ماساتؤکے نام سے بنے اس جعلی اکاؤنٹ کو تقریباً 550 صارفین فالو کررہے تھے تاہم انہوں نے ’ ین‘  یا جاپان کی معاشی پالیسیوں پر کوئی تبصرے بھی نہیں کیے۔

ایجنسی کے مطابق اس اکاؤنٹ پرپانچ پوسٹس شائع ہوئی تھیں جن میں سے تازہ ترین پوسٹ اس ہفتے کے اوائل میں ماساتؤ کانڈا کے یوکرین کے دورے کے بارے میں ہے۔

جاپان کی وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ وہ فی الحال درخواست کر رہی ہے کہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) جعلی اکاؤنٹ کو فوری معطل کر دے۔ تاہم جمعہ کو ٹوئٹر پرایک نوٹس سے پتہ چلتا ہے کہ جعلی اکاؤنٹ کو ’ٹویٹر قواعد‘ کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جاپانی ’ین‘  کو ایک طویل عرصے سے عالمی معاشی منڈیوں میں ایک محفوظ کرنسی کے طور پر دیکھا جاتا ہے جسے سرمایہ کار روایتی طور پر بحران کے وقت خریدتے ہیں۔

تاہم، حالیہ مہینوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ’ین‘ کی قدر میں گراوٹ آئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جاپان کے مرکزی بینک نے اپنی مرکزی شرح سود کو صفر سے نیچے رکھا ہے ، یہاں تک کہ دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے اپنی شرح سود میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بینک آف جاپان نے شرح سود کو انتہائی نچلی سطح پر رکھا لیکن کہا تھا کہ اس سے شرح سود میں مزید آزادانہ اضافہ ہو سکے گا۔ تاہم جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں ین کمزور ہوکر 143.89 کی سطح پر پہنچ گیا جو ایک ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp