ضیاءمحی الدین کی آواز ہمارے ذہنوں میں گونجتی رہے گی، وزیراعظم

پیر 13 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ضیاء محی الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ضیاءمحی الدین کی آواز ہمارے ذہنوں میں گونجتی رہے گی۔ ان کے مخصوص انداز نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی ۔

شہباز شریف نے مزید کہا افسوس ہے کئی خوبصورت خوبیوں کا مالک معاشرے سے کوچ کر گیا۔ ضیاء محی الدین نے پاکستان میں ٹیلی ویژن ہوسٹنگ کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا اور بین الاقوامی سطح پر اداکاری کے ذریعے پاکستان کا نام بیرون ملک روشن کیا ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے ضیاء محی الدین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا ضیاء محی الدین کی منفرد آواز اور صدا کاری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ زرداری نے مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت اور ضیاء محی الدین کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے