گلین میک گراتھ نے کون سی ٹیموں کو ورلڈ کپ کے لیے موسٹ فیورٹ قرار دے دیا؟

ہفتہ 5 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلرگلین میک گراتھ نے رواں سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت 4 موسٹ فیورٹ ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں گلین میک گراتھ نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے ان کی پسندیدہ  4 بہترین ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی 4 بہترین ٹیموں کو ٹاپ فور میں دیکھ رہا ہوں، میرے خیال میں آسٹریلیا بھی میگا ایونٹ جیتنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ جب کہ میزبان بھارت کو ہوم کنڈیشنز اور اپنے تماشائیوں کا فائدہ حاصل ہوگا۔

گلین میک گراتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ نے حالیہ عرصے میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے، دونوں ٹیموں کے پاس بہترین کھلاڑی ہیں۔ ورلڈکپ2023 کا آغاز 5 اکتوبر 2023 کو بھارت میں ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp