انتخابات پر 72 ارب روپے خرچ ہوں گے ایک ہی وقت میں ہونے چاہئیں، سراج الحق

پیر 13 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے نوازشریف، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے خاتمہ کے لیے ادویات سمیت اجناس 50 فیصد سستی کریں ۔

کہا کسی نئے مِنی بجٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔ قوم کو مزید مہنگائی کے منہ میں نا دھکیلیں۔ اب قربانی دینے کا وقت عوام کا نہیں کرپٹ حکمرانوں کا ہے جن کے اربوں روپے کے اثاثے اندرون و بیرون ملک موجود ہیں۔

راولپنڈی میں لاہور سے پہنچنے والے مہنگائی روڈ کارواں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا نواز، شہباز، مولانا اور تحریک انصاف کو مخاطب کرتا ہوں۔ عوام نتیجہ چاہتے ہیں اور آپ فیل ہوگئے ہیں۔

کہا قوم کو لنگر خانوں، مسافر خانوں اور انڈوں کی سیاست کی ضرورت نہیں۔ انتخابات پر 72 ارب روپے خرچ ہوں گے ایک ہی وقت الیکشن ہونے چاہئیں۔ عوام سے کہتا ہوں انتخابات میں اپنے ووٹ کو ایٹم بم کی طرح استعمال کرکے سومنات کے بتوں کو پاش پاش کر دیں۔

سراج الحق نے کہا لوگ پوچھتے ہیں جماعت اسلامی کیوں ناکام ہوئی میں کہتا ہوں اگر اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کا ساتھ نہ دے تو عوامی ووٹوں سے جماعت اسلامی حکومت میں آئے گی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp