ہزارہ ایکسپریس حادثے کے زخمیوں کو خون کا عطیہ:”یہ جذبے سلامت رہیں”

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

   نوابشاہ کے قریب کراچی سے ایبٹ آباد جانے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور کچھ بوگیاں الٹ بھی گئیں جس کے باعث 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ٹرین حادثے کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین نے جائے وقوعہ کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنا شروع کردی ، ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کی جگہ قیامت کا منظر پیش کر رہی ہے وہیں کچھ ایسے لوگ بھی تھے جو اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کی مدد کو آپہنچے۔

ایسے ہی ایک پوسٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی زینت بنی جس میں بتایا گیا کہ حادثے کے بعد زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ زخمیوں کو خون کی اشد ضرورت پڑ رہی ہے، صحافی فیض اللہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا نوابشاھ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کے خوفناک حادثے میں تیس شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ایسے میں زخمیوں کو خون کی ضرورت پڑی تو نوابشاھ کے مرد و زن نوجوان گھروں سے نکل پڑے اور اپنا خون دیکر درجنوں انسانوں کو بچایا ، سندھ مہمان نوازی اور معاشی امکانات کی دھرتی ہے یہ جذبے سلامت رہیں.

ٹرین حادثے پر بحث کا آغاز ہوا تو صارفین کا کہنا تھا کہ کب تک اپنی مدد آپ کے تحت ان مشکلات سے نکلنا پڑے گا ، اسی حوالے سے ایک صارف نے لکھا کاش یہ مہمان نواز لوگ جنہیں ریلوے نے ٹریکوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لئے رکھا ہوا ہے اپنے فرائض بھی اسی طرح جوش و جذبے کے ساتھ سرانجام دے سکیں

صحافی فیض اللہ نے سندھ کے عوام کی مہمان نوازی اور لوگوں کی مدد کے جذبے کو سراہا تو صارف شبیر احمد نے ان کے اس تبصرے کا جواب دیتے ہوئے لکھا کاش انہی جذبات کی قدر کرتے حکمران بھی میسر آتے


جہاں صارفین نوجوانوں کے اس جذبہ انسانیت کو سراہتے نظر آئے وہی کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو اس اقدام کے پیچھے فلاحی جماعت کو کریڈٹ دینے کا کہتے نظر آئے۔ ایک صارف نے اسی حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا جس جماعت نے فلاحی کام کیا وہ بھی بتادیں لوگوں کو

واضح رہے کہ ٹرین نہر کے اوپر سے گزر رہی تھی جب حادثہ پیش آیا تو ٹرین میں سوار افراد زخمی ہونے کے بعد نہر میں گر گئے جن کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں عمل میں لائی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟