مسک اور زکربرگ کی ’کیج فائٹ‘:”مسک کو لڑائی سے قبل سرجری کی ضرورت ہے”

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی دو بڑی ویب سائٹس ایکس اور میٹا روایتی حریف سمجھی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز سوشل میڈیا پر ان دونوں ویب سائٹس کے سربراہ ایک دوسرے پر طنز کے تیر برساتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے ساتھ ان کی کیج فائٹ کو ایکس پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ایونٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی سابق فوجیوں کے لیے کام کرنے والے خیراتی ادارے کو عطیہ کر دی جائے گی۔

 

ایلون مسک نے اس کشتی کی تیاریوں کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا میں دن بھر ویٹ لفٹنگ کر رہا ہوں، لڑائی کی تیاری کر رہا ہوں، ورزش کرنے کاوقت نہیں ہے لیکن پھر بھی کام کر رہا ہوں۔

ایلون مسک کی تیاریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ کیا اس کشتی کا مقصد کیا ہے؟ کیا ورزش کرنے کی موٹیوشن ہے؟ جس کے جواب میں ایلون مسک نے کہا کہ یہ جنگ کی ایک مہذب شکل ہے۔ مرد جنگ پسند کرتے ہیں۔

ایلون مسک نے اس لڑائی کا اعلان کیا تو میٹا کے مالک مارک زکر برگ نے سماجی رابطے کی ایپ تھریڈ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ایلون مسک کی ایپ ایکس پیسے جمع کرنے کے لیے زیادہ قابل اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس مقصد کے لیے زیادہ قابل اعتماد پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے۔

نیوز نائن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک مارک زکربرگ کے فیس بک کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور جب سے میٹا نے جولائی میں ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مقابلے میں تھریڈز کو لانچ کیا ہے یہ سرد جنگ مزید شدت اختیار کر چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جون کے اوائل میں ایلون مسک نے کہا کہ وہ مارک زکربرگ کے ساتھ کیج میچ کے لیے تیار ہیں۔

امریکی جریدے انسائڈر کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ اس لڑائی سے قبل ان کو کمر کی سرجری کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لڑائی کی تاریخ کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن اس لڑائی سے قبل میں اپنی گردن اور کمر کا ایم آر آئی کرؤاں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp