پاکستان نے واٹس ایپ کی متبادل چیٹنگ ایپ ’بیپ‘ جاری کر دی

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی متبادل ایپلیکیشن کے طور پر چیٹنگ ایپ ’بیپ‘ کا اجرا کیا گیا ہے۔

پیر کو ایک تقریب میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے ’بیپ‘ کی رونمائی کی جسے ’کنیکٹنگ پاکستان‘ کی ٹیگ لائن دی گئی ہے۔

تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر نے ای آفس کے نئے ویب ورژن کا بھی اجرا کیا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق دونوں ایپلیکیشنز کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی نے تیار کیا ہے۔

سید امین الحق کے مطابق تمام ڈیٹا پاکستان میں محفوظ ہوگا، ابتداء میں ایپ مخصوص سرکاری افسران استعمال کریں گے۔ ایک ماہ کے تجرباتی استعمال کے بعد تمام حکومتی افسران و ملازمین اس کا استعمال کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’ایپلیکیشن کا مقصد حکومتی افسران و ملازمین کے مابین اہم سرکاری گفتگو کو محفوظ بنانا ہے۔ کامیابی سے استعمال کے ایک سال بعد اسے عوامی استعمال کے لیے بھی اوپن کر دیا جائے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp