پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان انضمام الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔
Former Pakistan captain Inzamam ul Haq has been appointed national men's chief selector. pic.twitter.com/TnPdQaoXvW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 7, 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سونپی ہیں، جس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انضمام الحق چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب کریں گے۔
واضح رہے کہ انضمام الحق اس سے قبل 2016 سے 2019 تک چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دیا تھا جب قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ انضمام الحق کے دور میں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ میں 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
انضمام الحق نے اس وقت استعفیٰ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ بحیثیت چیف سلیکٹر ذمہ داریاں نبھانا آسان نہیں۔