آڈیو لیک،سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج

پیر 13 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف آڈیو لیک معاملے پر مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمے میں تیمور سلیم جھگڑا اورمحسن لغاری کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈیو لیک معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، شوکت ترین کیخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ شوکت ترین کے خلاف مقدمے کا مدعی ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا ور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کررہے ہیں، مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی، ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔

شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کے تحت دفعات کے تحت درج کیا گیا، شوکت ترین پر مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو پر درج کیا گیا۔

یاد رہے کہ اگست 2022ء میں شوکت ترین ، تیمور جھگڑا، محسن لغاری کی  آڈیو منظر عام پر آئی تھی، آڈیو میں پاکستان آئی ایم ڈیل رکوانے کی باتیں کی گئیں تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ