کیا آپ 90 کی دہائی میں معروف بالی ووڈ اسٹار رہنے والی اس بچی کو پہچان سکتے ہیں؟

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یہ تصویر بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سنہ 1990 کی دہائی میں ایک ٹاپ ادکارہ کے بچپن کی ہے جس نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کی خاطر اداکاری چھوڑ دی لیکن 11 برس بعد علیحدگی کی صورت نشے کی لت میں مبتلا ہوگئی۔

اس اداکارہ کے والد 80 کی دہائی سے فلم ساز کے طور پر فلم انڈسٹری میں موجود ہیں اور انہوں نے رومانوی فلمیں زیادہ ڈائریکٹ کی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا اور کئی اشتہارات کی شوٹنگ کی۔

بعد میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور راتوں رات اسٹار اداکارہ بن گئی۔ یہ ہیں پوجا بھٹ جنہوں نے نے ماڈلنگ سے شروعات کی اور بعد میں والد مہیش بھٹ کی فلم ‘ڈیڈی’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا لیکن جیسے ہی 21 ویں صدی شروع ہوئی ان کا کیریئر گہنا گیا۔

پوجا بھٹ نے طویل عرصے سے بوائے فرینڈ اور ویڈیو جوکی منیش مکھیجا سے سال 2003 میں شادی کی اور سنہ 2014 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ اس کے بعد پوجا بھٹ کو نشے کی لت لگ گئی تاہم 44 برس کی عمر میں انہوں نے شراب کے نشے کے خلاف اپنی جنگ جیت لی۔

 اداکارہ نے سال 2020 میں فلم ‘سڑک 2’ سے انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے ’بمبئی بیگم‘ اور ’چپ: ریوینج آف دی آرٹسٹ‘ میں کام کیا۔ ان دنوں وہ بگ باس سیزن 2 میں بھی حصہ لے رہی ہیں اور فائنل ویک میں پہنچ چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل