پاکستان نے 11 ماہ میں سفری خدمات کی فراہمی سے 90 کروڑ ڈالر کمائے

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے مالی سال 23-2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران مختلف ممالک میں مختلف سفری خدمات فراہم کرکے 90کروڑ ڈالر سےزیادہ کمائے ہیں۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 22-2021 کے مقابلے میں پاکستان نے 86.99 فیصد کی شرح نمو حاصل کی ہے۔

بدترین معاشی بحران سے گزرنے کے باوجود پاکستان مالی سال 23-2022 میں 935.172 ملین ڈالر کمانے میں کامیاب رہا جبکہ 2021-22 میں اسی مد میں پاکستان نے 500.130 ملین ڈالر کمائے تھے۔

جولائی تا مئی 2023 کے دوران ذاتی سفری خدمات میں 86.48 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے 497.560 ملین ڈالر سے بڑھ کر 927.872 ملین ڈالر ہو گیا۔

پرسنل سروسز میں صحت سے متعلق اخراجات کی برآمدات 33.02 فیصد اضافے کے ساتھ 3.150 ملین ڈالر سے بڑھ کر 4.190 ملین ڈالر جبکہ تعلیم سے متعلق اخراجات بھی 3.64 فیصد اضافے کے ساتھ 10.170 ملین ڈالر سے بڑھ کر 10.540 ملین ڈالر ہوگئے۔

دریں اثنا پی بی ایس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کاروباری برآمدات میں 184.05 فیصد اضافہ ہوا، جو 2.570 ملین ڈالر سے بڑھ کر 7.300 ملین ڈالر ہو گئیں۔

مالی سال 2022-23 کے دوران ملک سے خدمات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا جون 2022-23ء کے دوران خدمات کی برآمدات 7,300.13 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران برآمدات 7,102.35 ملین ڈالر تھیں۔

ملکی درآمدات میں 38.04 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے 12,942.46 ملین ڈالر سے کم ہو کر 8 ہزار 19.58 ملین ڈالر رہ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا

مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار