یاسین ملک کی گیارہ سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ والد کی رہائی کے لیے سرگرم

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے ان کی بیٹی رضیہ سلطانہ آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئی۔

7 سالہ رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ کے مبصر کو یادداشت پیش کی، جس میں یاسین ملک کی زندگی کو بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر رضیہ سلطانہ نے کہا کہ یاسین ملک آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، میں اپنے بابا سے مل کر ان کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ 2 سال کی تھیں جب بابا سے ملاقات ہوئی تھی اور اب ان کی عمر 11 سال ہو چکی ہے۔

اس موقع پر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت یاسین ملک کو سزائے موت دلوانا چاہتا ہے، مودی انتخابات جیتنے کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

مشعال ملک نے کہا کہ میں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کرنے پر کشمیری عوام کی شکر گزار ہوں، بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو پہلے عمر قید کی سزا دی گئی اور اب بھارت ان کو پھانسی دینا چاہتا ہے۔ میری بیٹی رضیہ سلطانہ نے اپنے والد کی رہائی کے لیے بین الاقوامی باڈی یو این کو خط لکھا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یاسین ملک کو عدالت میں فزیکلی پیش نہیں کیا جا رہا، ان پر شدید جسمانی اور نفسیاتی تشدد کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp