جج کے خلاف فیس بک پوسٹ، عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا آج ایف آئی اے میں طلب

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

نعیم حیدر پنجوتھا کو جج ہمایوں دلاور کے خلاف جعلی فیس بک پوسٹ لگانے پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔

نعیم حیدر پنجوتھا کو ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم کے سامنے 8 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نعیم حیدر پنجوتھا 8 اگست کو دن 10 بجے سائبر کرائم ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

واضح رہے کہ نعیم حیدرپنجوتھا نے پیر کو اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا پیغام بھی کارکنوں تک پہنچایا۔

نعیم حیدر پنجوتھا نے گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان سے ان کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کا مورال بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹہ 45 منٹ کی ملاقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو چکی والے کمرے میں بند رکھا گیا ہے جہاں پر اوپن ’واش روم‘ ہے۔ کمرے میں دن کو مکھیاں اور رات کو کیڑے ہوتے ہیں۔

نعیم پنجوتھا کے مطابق عمران خان ڈی کلاس میں بھی رہنے کے لیے تیار ہیں، اور ان کا موقف ہے کہ وہ کبھی بھی غلامی قبول نہیں کریں گے۔ چاہے ساری زندگی جیل میں گزر جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp