کورولس عثمان سے شہرت پانے والے ترک اداکار ’جاگدس جانکایا‘ ترکیہ میں آنے والے حالیہ زلزلے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق ان کی اہلیہ ’زیلان تگرس‘ بھی زلزلے میں جاں بحق ہو گئیں۔
کورولس عثمان کی پروڈکشن ٹیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا ’ہمیں کورولس عثمان سیریز کے قابل قدر اداکار ’جاگدس جانکایا‘ اور ان کی اہلیہ ’زیلان ٹائیگرس‘ کے کھو جانے پر بہت دکھ ہے۔ اس نے ہم سب کو غمزدہ کردیا ہے‘۔
پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے ’خدا ہمارے قابل قدر اداکار ’جاگدس جانکایا‘ اور ان کی اہلیہ اور تمام شہریوں پر رحم کرے جو زلزلے میں جانیں گنوا بیٹھے۔ ہم ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘۔
View this post on Instagram
اداکار ’جاگدس جانکایا‘ نے ترک سیریز کورولس عثمان میں قونیا پیلس کے سپاہی کا اہم کردار ادا کیا تھا جب کہ ان کی اہلیہ ’زیلان تگرس‘ پیشہ کے اعتبار سے موسیقار تھیں۔
چھ فروری کو ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 80 سال کے دوران ترکیہ میں آنے والا خوفناک ترین زلزلہ ہے۔

















