ٹرائل کورٹ کے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی، سیشن کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کے لیے بھی درخواست دائر کی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست، خواجہ حارث، گوہرعلی خان، سلمان صفدر، بابر اعوان اور سلمان اکرم راجہ پر مشتمل وکلاء کی ٹیم نے فائل کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ استغاثہ کے گواہوں کے بیانات کے تضاد اور جج نے شہادتوں کے برعکس فیصلہ دیا گیا ہے جبکہ ملزم کے جوابات کا فیصلہ میں ذکر ہی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
درخواست گزاروں کے مطابق قانونی سقم ہونے کی وجہ سے فیصلہ کو کالعدم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 5 اگست کو فیصلہ سنایا، جس کے بعد عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کیا گیا اور اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔