پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کی پینشن بحال کردی

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی ہے، جس میں ان ادائیگیوں پر بات چیت کی گئی جو جنوری 2017 ء سے پی سی بی کی جانب سے سرفراز نواز کو نہیں کی گئی تھیں۔

خوشگوار ماحول میں اس ملاقات میں سابق کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ بھی موجود تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اس موقع پر  سرفراز نواز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹرز ویلفیئر پالیسی کے تحت ان کی تمام رکی ہوئی ادائیگیوں کا چیک حوالے کیا اور انہیں اپنی تمام تر حمایت کا یقین بھی دلایا۔

واضح رہے کہ یہ وہ ادائیگیاں تھیں جو سرفراز نواز کی جانب سے پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث تادیبی کارروائی کے تحت روک دی گئی تھیں ۔

سرفراز نواز نے چونکہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین دلایا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں گے لہذا پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت وہ ادائیگیاں بحال کردی گئی ہیں ۔

اس موقع پر ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ انہیں سرفراز نواز جیسے کرکٹر کو اس حالت میں دیکھ کر افسوس ہوا۔ وہ یہ دیکھ کر بہت مضطرب ہوئے کہ سرفراز نواز جیسے کرکٹر کو ان کی پینشن جیسے حق سے محروم رکھا گیا۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سرفراز نواز نے جس صورتحال کا سامنا کیا اس طرح کسی بھی کرکٹر نے نہیں کیا ہوگا۔ یہ بات انتہائی مایوس کن ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابقہ انتظامیہ  نے پی سی بی کے خزانے کو ذاتی انتقام کے طور پر استعمال کیا۔

ذکا اشرف نے تمام سابق اور موجودہ کرکٹرز کو یقین دلایا کہ وہ چاہے ڈومیسٹک کرکٹرز ہوں یا انٹرنیشنل کھلاڑی، پاکستان کرکٹ بورڈ ان تمام کرکٹرز کو اپنا اثاثہ سمجھتا ہے اور بورڈ ہر قدم پر ان کا خیال رکھے گا۔تمام کھلاڑی پیار اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے عزت و احترام کے مستحق ہیں۔

یاد رہے کہ سرفراز نواز نے 55  ٹیسٹ اور45  ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 177 اور63  وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سرفراز نواز کا آسٹریلیا کے خلاف مارچ 1979 کے میلبرن ٹیسٹ کا یادگار اسپیل کوئی بھی نہیں بھول سکتا جب انہوں نے 33 گیندوں کے اسپیل میں صرف ایک رن کے عوض 7 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

اس اننگز میں انہوں نے 86 رنز دے کر9  وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان کو یادگار فتح سے ہمکنار کیا تھا جو آسٹریلیا میں حاصل کردہ چار ٹیسٹ کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل