چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ بیرسٹر علی طاہر کی جانب سے 6 صفحات پر مشتمل درخواست میں چیف جسٹس پر مس کنڈکٹ کے متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

درخواست میں چیف جسٹس عامر فاروق پر مس کنڈکٹ،عہدے کے غلط استعمال اور جانبداری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔ بیرسٹر علی طاہر نے استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کیخلاف انکوائری کر کے انکو عہدے سے ہٹایا جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق تحریک انصاف اور چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کام کر رہے ہیں، طاقتور حلقوں کیساتھ ملکر چیئرمین پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جج ہمایوں دلاور کو توشہ خانہ کیس واپس بھیجنے سمیت جسٹس عامر فاروق متعدد متنازعہ فیصلے دے چکے ہیں۔

شکایت کی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ممبران کو ارسال کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp