’نماز کا وقت جا رہا ہے‘ ، بابر اعظم کی ویڈیو وائرل

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنی شاندار پرفارمنس، اچھے مزاج اور کھلاڑیوں کے ساتھ نرم رویے کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے سراہے جاتے ہیں۔

بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے، وہ کہتے ہیں کہ’جلدی کرو مجھے نماز کے لیے دیر ہو رہی ہے‘۔

بابر اعظم کی اس ویڈیو نے شائقین کے دل جیت لیے اور وہ خوب داد سمیٹ رہے ہیں۔

سپورٹس جرنلسٹ فرید خان نے لکھا کہ بابر اعظم صحافیوں سے کہہ رہے ہیں کہ جلدی کریں مجھے نماز کے لیے دیر ہو رہی ہے، اور نماز ہی ان کی کامیابی کی وجہ ہے۔

ایک صارف نے بابر اعظم کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ان کی کامیابی کا راز نماز ہی ہے۔

عبدالاحد نے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے بڑے اسٹار ہیں، آپ کے پاس اچھی شخصیت ہے اور پھر بھی کہتے ہیں کہ مجھے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اسی سے مزید مانگنا چاہیے۔ انہوں نے بابر اعظم کی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بیٹنگ بھی ٹھیک ہی کر لیتے ہیں۔

عمیر نامی صارف نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا اثر ہے۔ کیونکہ وہ بھی پریکٹس سیشن یا میچز کے دوران نماز ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ اور ان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے  کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

بابر اعظم کے ایک مداح نے کہا کہ میرا کپتان نماز پڑھنے میں مستقل مزاج ہے۔

واضح رہے لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے میچ میں بابراعظم نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 10 ویں ٹی ٹوئنٹی سینچری بنالی ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 10 سینچریاں بنانے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp